یہ علا مہ اقبال، اباد شاہ پوری نسیم حجا زی اور ممتاز منگلو ری کے ساتھ ذہنی تعلق کا کما ل ہے کہ میں نے اندلس میں مستنصر حسین تارڑ کی طرح خو د کو اجنبی خیال نہیں کیا مجھے یہاں کا چپہ چپہ دیکھا بھا لا محسوس ہوا پہلی بار یہ احساس ہوا کہ مطا لعہ چاہے محدود بھی ہو کسی نہ کسی دن کا م آتا ہے غر نا طہ میں گھومتے ہوئے جگہ جگہ المدینہ، الا میرہ، الجزیربتہا لحضری اور الز ہرا کے سائن بورڈ نظر آئے تو ایسے لگا جیسے اس ملک کا نا م اب بھی اندلس ہی ہو، جگہ جگہ المدینہ اور الز ہرا کے سائن بورڈ نظر آئے تو ایسے لگا جیسے میں کسی اسلا می ملک میں پھر رہا ہوں فاروق نے یہاں مرا کش کے ایک مسلمان شہری کی طرف سے کھو لے گئے حلا ل ریسٹورنٹ کا نا م اور پتہ نوٹ کر لیا تھا شام کے وقت شہر کے بڑے چوک میں لوٹن بر طانیہ سے آنے والے مدثر بھا ئی مل گئے ان کے ہمراہ فیملی تھی انہوں نے حلا ل ریسٹورنٹ کا پتہ پو چھا تو فاروق نے ان کے مو بائل میں مذ کورہ ریسٹور نٹ کا پتہ ڈال دیا ایک گھنٹہ بعد ہم وہاں پہنچے تو مدثر بھا ئی بچوں کو لیکر کھا نا کھا رہے تھے ہم نے دل ہی دل میں کہا ڈھونڈ نے سے خدا بھی ملتا ہے، ما لا گہ کی پارکینگ میں بر منگھم سے آئے ہوئے اختر بھائی ملے آپ کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے مجھے انہوں نے ٹو پی سے پہچا نا ہم ایک ساتھ پار کنگ سے با ہر آئے وہ شاہی محل دیکھنے جا رہے تھے فیملی کو لیکر کا سل (Castle) کی طرف روانہ ہوئے ہم نے مشہور مصور اور ابیسٹریکٹ آرٹ کے امام پکا سو (Picasso) کا عجا ئب گھر دیکھنا تھا وہ دیکھیں گھر باد شاہ کا ہم مو قلم کی شان دیکھتے ہیں پکا سو ما لا گہ میں پیدا ہوئے تھے عمر کا زیا دہ حصہ فرانس میں گذارا فن کی دنیا میں نا م پیدا کیا عجا ئب گھر کی 8گیلیریاں ہیں جن میں 140نمو نے رکھے ہیں گائیڈ ایک آڈیو ہے جو دروازے پر ٹکٹ کے ساتھ مو بائل میں ڈا ون لوڈ کیا جا تا ہے پکا سونے معا شرتی نا ہمواری اور عورت پر ہونے والے ظلم کو اپنی تخلیقی صلا حیت سے سینکڑوں پہلو وں سے دکھا یا ہے گھوڑے پر سوار ان کے 8سالہ بیٹے کی تصویر واحد شہکار ہے جو ابلا غی آرٹ میں ہے سردار جی اور زور ولی خان کو بھی سمجھ آسکتی ہے اشبیلیہ کو سائن بورڈ میں سیو یلہ (Sevilla) لکھا جا تا ہے یہاں عبدا لرحمن اول کا لگا یا ہوا بے نظیر باغ ہے مجھے کھوار کے لو ک ادب میں نا معلوم شاعر کا کلا م یا د آیا یہ ایک گیت ہے جس کا نا م ”لا لو زانگ“ ہے شاعر اپنے محبوب سے کہتا ہے رقیب کو لیکر دوبارہ باغ میں مت آؤ یا تو باغ کو جلا کر ہنگا مہ بر پا کرونگا یا رقیب کو مار کر نکلونگا اور تیری گردن پر خون ہو گا، یہاں صورت حال ایسی ہے کہ لا لو زنگ کا باغ رقیب کے قبضے میں ہے اور بے چارہ عاشق خون کے گھونٹ پینے کے سوا کچھ بھی نہیں کر سکتا قر طبہ کے شہر میں درو بام سے گفتگو ہو تی ہے مسجد قرطبہ کی بعلی گلی میں ایک سائن بورڈ دیکھا اُس پر جلی عربی حروف میں ”مطعم“ لکھا ہوا تھا اندر جھا نکا تو حلا ل کھا نوں کا ریسٹورنٹ تھا، ریسٹورنٹ کے قریب ہی جدید مسجد ہے جو نما ز کے اوقات میں کھلتی ہے ریسٹورنٹ کی چھت پر بھی نما ز کی جگہ ہے جہاں مسلمانوں کے بچے قرآن اور نما ز سیکھتے ہیں ریسٹو رنٹ کا ما لک محمد طٰہٰ مر اکش کا رہنے والا ہے اُس نے اردن اور فلسطین میں بھی وقت گذارا ہے یہاں فلسطینی کھا نا بقلا وہ اور مرا کش کی مشہور ڈش تاجین کھا نے کا اتفاق ہوا اگلی گلی میں یہو دیوں کا معبد سینا گاگ (Synagogue) ہے، اس معبد کے سامنے ایک مسلمان کا گھر ہے جس کو عجا ئب گھر میں تبدیل کیا گیا ہے انگریزی میں اس کا مختصر تعارف ایک ورق پر لکھ کر پلا سٹک میں بند کیا گیا ہے عر بی یا انگریزی میں کوئی بروشر یا کارڈ وغیرہ نہیں، گھر کی دو منزلوں کے 7کمروں میں قدیم نوادرات سجا ئے گئے ہیں عجا ئب گھر کی نما یاں چیزوں میں فلسفی ابن رشد کا مجسمہ، جعرافیہ دان ابن خوردابہ کا گلو ب اور اندلس میں کا غذ بنا نے کی پہلی مشین قابل ذکر ہیں اس مشین میں کپا س کو دھننے کے بعد سات مر حلوں میں کا غذ تیار کر نے کا عملی نمو نہ رکھا ہوا ہے مشین لکڑی کا بنا ہے اور اس کی ساخت بھی سادہ ہے اس مشین سے بنے ہوئے کا غذ پر لکھی ہوئی عربی کتا بوں کے اوراق بھی الماریوں میں سجا ئے ہوئے ہیں ایک ورق پر ابن بر دا لا صغر کا شعر مل گیا ما اعجب شان القلم یشرب ظلمتہ ویلفظ نور القلم کی کیا عجیب شان ہے کا لی سیا ہی پیتا ہے اور الفاظ میں روشنی بکھیر تا ہے ایک گلی میں اُمیون (Umiyun) کے نا م سے ریسٹورنٹ ہمیں ملا جو سپین کے مسلمان خاندان کا ہے شہر کا ثقا فتی مر کز دریا کے کنا رے رومی پل ((Roman bridge کے مینار کے سامنے تھیٹر ہے اس تھیٹر میں ہر شام مو سیقی کی محفل ہو تی ہے جس کو بوڑھے، جوان، مردوزن سب دیکھتے اور سنتے ہیں اس پر سردھنتے اور جھومتے ہیں شہر سے نکلتے ہوئے مسجد قرطبہ کے مینار پر الوداعی نظر پڑتی ہے تو دل کی دھڑ کنیں تیز ہو تی ہیں اور صاحب لزو مات ابو العلا معری(ع) کا شعر یا دآتا ہے جیسے علا مہ اقبال نے اردوکے قالب میں ڈھالا تقدیر کے
قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مر گ مفا جات
تازہ ترین
- مضامین“خود غرضی کی ایک نیا رنگ: جب مدد کو سوشل میڈیا کی تشہیر بنایا جاتا ہے”۔۔ تحریر فصیح الرحمن
- مضامینداد بیداد ۔۔قابل دید ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملواری ٹنل اور گردونواح میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے اور اب تک 7 انچ برف پڑچکی ہے، تاحال ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- مضامینچترال کی ترقی۔۔صدقات سے ہنر کی طرف ایک قدم۔۔ تحریر بقلم فصیح الرحمن
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اکیلاپن کی قسم “۔۔محمد جاویدحیات
- ہومچترال اور اہل چترال کی ہرممکن خدمت کرنا ان کے لئے ایک مشن کی حیثیت رکھتی ہے۔۔طلحہ محمود فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین سنیٹر محمد طلحہ محمود کا اتوار کے روز پریڈ گراؤنڈ میں خطاب
- مضامینداد بیداد۔۔قرطبہ کی عظیم الشان مسجد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومآن لائن آمدن کا جھانسہ، سینوٹرانز اور دیگر جعلی پلیٹ فارمز نے چترال کے سینکڑوں باشندوں کو لوٹ لیا
- ہومانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ لوئر چترال