انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ لوئر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ لوئر چترال

پولیس خدمت مرکز زرگراندہ پہنچنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ اور دیگر پولیس افسران نے آئی۔جی۔پی کا استقبال کیا۔

لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی۔جی۔پی کو سلامی دی۔

آئی۔جی۔پی خیبر پختونخوا نے خدمت مرکز زرگراندہ میں جدید سہولیات پر مشتمل نئے تعمیر شدہ اختر حیات خان بلاک (کانفرنس روم اور اپگریڈ شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر) کا افتتاح کیا۔

اختر حیات خان بلاک کے اندر اپگریڈ شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24 گھنٹے ایکٹیو رہیگا۔ ابتدائی طور پر 87 جدید کیمروں کے ذریعے سٹی بازار چترال،حساس مقامات اور ضلع لوئر چترال کے داخلی و خارجی راستوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے.اور مستقبل قریب میں ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد آئی۔جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کی طرح باقی 22 اضلاع میں بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

کنٹرول سنٹرز کے قیام کے بعد مختلف مقامات پر نصب جدید کیمروں کے ذریعے جرائم کی روک تھام و سراغ رسانی عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت و جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی آسان ہو جائیگی۔ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا۔ ان سنٹرز کے قیام سے جرائم کی روک تھام اور خاتمے میں مدد ملے گی۔

آئی۔جی۔پی خیبر پختوانخوا اختر حیات خان نئے تعمیر شدہ اختر حیات خان بلاک کے صحن میں پواد بھی لگایا۔