ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن لوئر چترال عتیق الرحمن، ڈی۔ایس پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس چترال، دروش، گرم چشمہ اور تمام TO,s نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن اور ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین نے ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ٹریفک مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی اور ذیل ہدایات جاری کئیں۔

* ٹریفک وارڈن عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔
*
* ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں۔

* کم سن ڈرائیورز / رائیدرز کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے۔
*
* چترال کے اندر غیر قانونی / غیر ضروری پارکنگ کو مکمل طور ختم کیا جائے۔
*
* کوئی بھی شخض قانون سے بالاتر نہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائے۔

* اس کے علاوہ لوئر چترال میں تبلیغی اجتماع کے دوران بہترین ٹریفک منیجمنٹ اور پارکنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔