علاقہ دروش میں نوجوان کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر تھانہ دروش پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوجوان فضل مولا کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان زارا خان ولد سید زمین خان، یار زمان ولد زاراخان، اسداللہ ولد زاراخان ساکنان مدینہ کالونی ددخندوری دروش اور سمیع اللہ ولد سید حکیم سکنہ شمس آباد دروش کو فوری طور پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا۔