ترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترل میں خصوصی پروگرام کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )چترال کے ایک اور قابل فخر فرزند کی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اف پولیس کے رینک میں ترقی۔

ترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترل میں خصوصی پروگرام کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین نے ترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کو ڈی۔ایس۔پی۔رینک کے بیجیز لگائے۔

خصوصی پروگرم میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ,ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین, ایس ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ڈی۔ایس۔پی ٹوارزم پولیس شیر راجہ، منسٹریل اسٹاف اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

انسپکٹر رینک سے ڈی۔ایس۔پی۔رینک میں ترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کا شمار لوئر چترال پولیس کے انتہائی خوش اخلاق اور قابل آفسروں میں ہوتا ہے۔

تمام افسران نے ڈی۔ایس۔پی رینک میں پروموٹ ہونے والے آفیسر کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔