چترال (نمائندہ چترال میل) ہفتہ کی دوپہر اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی اور لویر چترال کے مداک لشٹ میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے سیلاب آیا جس سے سیلاب نے درجنوں گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر بہالے گیا اور ندیوں کے اوپر ایک درجن سے ذیادہ پلوں اور وسیع رقبوں پرکھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچائی جبکہ سیلاب کی شدت اتنی خوفناک تھی کہ متاثرہ علاقوں میں قیامت صغریٰ کا منظر دیکھنے میں آیا۔ بونی گول میں گلیشیائی جھیل کے پھٹ جانے سے نصف درجن کے قریب پل بہہ گئے جس سے بونی ٹاؤن کے دوحصے ایک دوسرے سے کٹ گئے۔ سیلابی ریلے نے دریائے یارخون کا راستہ کئی گھنٹوں تک روکے رکھنے کے بعد کھلنے کے نتیجے میں دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ شیشی کوہ میں تار، کڑاس، ٹینگیڑ اور دوسرے دیہات میں سیلاب نے تباہی مچادی جہاں درجن سے ذیادہ گھرانے سیلاب سے متاثر ہوئے اور 20سے ذیادہ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے دونوں علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے اور ابنوشی کے اسکیموں کا سیلاب برد ہونے سے دونوں متاثرہ دیہات میں مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دونوں متاثرہ علاقوں سے نقصانات کی مزید تفصیلات آرہی ہیں۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔