عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد عمران خان چترال بازار کا تفصیلی دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل )ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی اور اے سی خلیل اللہ کے ہمراہ چترال بازار کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامہ، روٹی کا وزن، ہوٹلز، عارضی تجاوزات اور گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عوامی شکایات پر کم وزن روٹی اور سرکاری نرخنامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو غیر قانونی پارکنگ اور عارضی تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کو مزید بہتر و موثر بنانے کی ہدایات کیں۔ تا کہ سڑکوں کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے،ہوٹل مالکان کو کھانے کا معیار اچھا بنانے اور سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تا کید کی۔