لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر چترال کے سیاحتی مقام برموغ لشٹ سے اڑان بھرتیہوئے دولومچ کے ایریے میں لینڈنگ کے دوران پیراشوٹ پھنس جانے کے وجہ سے گر کر جان بحق

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر چترال کے سیاحتی مقام برموغ لشٹ سے اڑان بھرتیہوئے دولومچ کے ایریے میں لینڈنگ کے دوران پیراشوٹ پھنس جانے کے وجہ سے گر کر شدید زخمی ہوا. جسے بعد آزان ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لے جایا جارہا تھا.کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے چل بسا. جان بحق پیراگلائڈر کی پہچان شیراز کے نام سیہوئی ہے.جس کا تعلق لاہور سے ہے. چترال کے ایک سینئر پیراگلائڈر ظہیرالدین بابر جس نے حال ہی میں تین گھنٹے انتالیس منٹ مسلسل فضا میں پرواز کا ریکارڈ قائم کیا ہے. نے پیراگلائڈر شیراز کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ہے. اور کہاہے. کہ شیراز گذشتہ کئی سالوں سے لاہور سے فلائنگ کیلئے چترال آتے رہے. اور گذشتہ روز بونی آئیتھے. اس موقع پر مقامی پیراگلائڈر نے ذائنی پاس سے اڑان بھری. لیکن وہ فلائنگ نہیں کر سکے. انہوں نے آج بدھ کے دن چترال کے مقام برموغ لشٹ سے فلائنگ کی کوشش کی. لیکن لینڈنگ کرتے ہوئے اس کا پیراشوٹ بیقابو ہوکر پھنس گیا. جو کہ اس کی موت کا سبب بنا. انہوں نے کہا. کہ چترال میں پیراگلائڈنگ کی تاریخ میں یہ بڑا حادثہ ہے. جس میں پیراگلائڈرکی موت واقع ہوئی ہے. جبکہ کئی حادثات ہوئے ہیں. جس میں پیراگلائڈرز زخمی تو ہوتے رہے ہیں. لیکن جانی نقصان نہیں ہوئے. جان بحق پیراگلائڈر کی نعش لاہور منتقلی کیلئے رابطے کئیجارہے ہیں.