مقامی حکومتوں کے نظام کی مدت معیاد ختم، سرکاری گاڑیاں اور ریکارڈ باقاعدہ طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ٹی ایم اوز کو سپرد کرنے کے احکامات جاری

Print Friendly, PDF & Email

پشاور( نمائندہ چترال میل ) صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ بلدیات، الیکشنز ودیہی ترقی نے تمام ضلع ناظم،نائب ناظم،ٹاون ناظم،نائب ناظم،تحصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم، نیبر ہوڈ ناظم کے لیے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیاں،ریکارڈ اور دیگر اہم کاغذی کاروائی باقاعدہ طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ٹی ایم اوز کو سپرد کر دیں اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کے نظام کی مدت معیاد 28 آگست کو ختم ہو رہی ہے اس حوالے سے تمام ضلع،ٹاون،تحصیل اور نیبر ہوڈ، ویلیج کونسل ناظمین اور نائب ناظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام سرکاری گاڑیاں،ریکارڈ اور دیگر اہم کاغذی کاروائی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ڈی جی سٹی گورنمنٹ یا ٹی ایم اوز کو سپرد کر دیں جبکہ متعلقہ آفسران سازوسامان وصول کرنے کے پابند ہونگے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز جامع رپورٹ مرتب کرکے محکمہ بلدیات کو بھیجیں گے۔