ڈی سی لوئرچترال کی ہدایت پرجمع شدہ گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل استعمال کرکے شہر کی صفائی شروع کر دی ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے ملازمین کی گذشتہ اڑتالیس دنوں سے کام چھوڑ ہڑتال کے نتیجے میں شہر بھر میں جمع شدہ غلاظت اور گندگی کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل استعمال کرکے شہر کی صفائی شروع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے جمعرات کے روز صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ اور اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ٹی ایم اے کے ملزمین ہمارے بچے ہیں۔ جنہیں گذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ ہمنے ان ملازمین کے تنخواہوں کا مسئلہ صوبائی حکومت سے اٹھایا ہے۔ انشاء اللہ ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے سی اینڈ ڈبلیو چترال کے ایکسن کا شکریہ ادا کیا۔ کہ وہ اپنے اسٹاف کے ذریعے چترال شہر کی صفائی میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اب بہار کا موسم ہے۔ سیاحوں کی چترال آمد کے دن ہیں۔ اس لئے بازار سمیت تمام ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر تجار یونین کے سیکرٹری محمد اسرار نے ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران خان،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا