ڈی۔پی۔ او لوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس لوئر چترال کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹ و بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔ او لوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس لوئر چترال کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹ و بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

انچارچ ٹریفک وارڈن لوئر چترال پولیس انسپکٹر ناصر اللہ خان کی قیادت میں ٹریفک وارڈن پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد موٹرسائیکلوں کو تھانہ چترال میں بند کی گئی اور اصل رجسریشن کی کاپی موصول ہونے پر ہی مالکان کو حوالہ کی جائے گی

کسی بھی بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹ، ون وہیلر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل کی اصل کاپی اپنے پاس رکھیں۔

ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان