ڈائریکٹریوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا اورضلعی انتظامیہ لوئرچترال کی ہدایت پریوتھ افیس لوئرچترال کی مالی معاونت سے سینٹینل ہائی سکول چترال میں یوم استحصال کشمیرمنایاگیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)ڈائریکٹریوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا اورضلعی انتظامیہ لوئرچترال کی ہدایت پریوتھ افیس لوئرچترال کی مالی معاونت سے سینٹینل ہائی سکول چترال میں یوم استحصال کشمیرمنایاگیااورآگاہی واک کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیروز مفتی،خالد،فاروق اعظم، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی اوردوسروں نے کہاکہ یہ دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کا ایک اور سیاہ باب ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جس پر کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔اور کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدیوں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مقریرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشائاللہ جلد ہی کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔