چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چترال ٹو سے امیدوار مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا داعی ہے اور ریاست مدینہ ہر مسلمان کے لئے آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہے اور خان صاحب اپنے ہموطنوں کو مولانا رومی کی شعر کے مصداق زمین پر رینگنے والے مخلوق بننے کی بجائے ہوا ؤں میں اڑنے والے عقاب کی مانند زندگی گزارنے کا درس دے رہے ہیں جوکہ ان کا اصل مقام ہے۔اتوار کے روز پی آئی اے چوک میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتہائی اقدامات اور گرفتاری کی بار بار کوشش کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمان پارک میں سندھ سے لے کر گلگت، خیبرپختونخوا ورپنجاب سے بلوچستان اور آزاد کشمیر تک عمران خان کے جان نثار پروانے جمع ہوکر اس بات کو ثبوت دیا ہے کہ مشکل وقت آنے پر تمام پاکستانی ایک ہیں اور ایک جگہ جمع ہوسکتے ہیں اور پاکستانیوں کی اتحادویگانگت ہی خان صاحب کا اصل مطمع نظر ہے جس کے لئے وہ جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے دنیا کا کوئی طاقت نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانیوں کو اب یقین ہوچلا ہے کہ اگر مسائل ومشکلات کی گرداب سے کوئی مملکت خداداد کو باہر نکال سکتا ہے تو وہ عمران خا ن ہیں۔ اس سے قبل تحصیل موڑکھو تورکھو کے چیرمین جمشید الدین اور پارٹی کے سینئر رہنما رضیت باللہ، آفتاب ایم طاہر، امتیاز احمد، حاجی عبدالرحمن، ضیا ء شاہ، رضی الدین اور دوسروں نے خطاب کیا اور مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم میں شامل پارٹی کے رہنماؤں اور پی پی پی کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عمران خان کے خلاف حکومتی کاروائیوں کا ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا۔ جلسہ بعدازاں پرامن طور پرمنتشر ہوگئی۔
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے