چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ نے 19اور خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ کو 10مل گئے۔ سینئر وکیل محمد ظاہر شاہ ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد الیکشن میں 67وکلاء نے اپنی حق رائے دہی استعمال کی جوکہ انتہائی خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔ محمد ظاہر شاہ ایڈوکیٹ نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ ووٹنگ صرف صدارت کے عہدے کے لئے ہوئی کیونکہ دوسرے تمام عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے جن میں محمد اسحا ق نائب صدر، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،سردار علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اور ظفر الحق ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری شامل ہیں۔ انتخابی کمیٹی میں ہدایت الاسلام ایڈوکیٹ بھی شامل تھے جبکہ مبصر کا کردار آفتاب رحیم ایڈوکیٹ نے ادا کیا۔ نومنتخب صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کو درپیش مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کے ساتھ ساتھ بار کا بینج اور میڈیا کے ساتھ بھی تعلق کو خوشگوار بنانے پر بھر پور توجہ دیں گے جس سے عوام کو ریلیف مل جائے گی۔ اس موقع عظیم بیگ ایڈوکیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کا شکریہ اداکیا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے میڈیا اور بار کے درمیاں مثالی تعلق کار قائم کرنے کی خواہش کا اظہارکیا اور نو منتخب کابینہ کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دریں دروش تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں اکرام حسین ایڈوکیٹ دوبارہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں غفار علی ایڈوکیٹ نائب صدر، الطاف حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، حسین احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، میر اعظم خان ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری شامل ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے الیکشن میں نواب خان ایڈوکیٹ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ غلام علی شاہ ایڈوکیٹ نائب صدر، نظار علی خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری اور صاحب گار حسین ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اپر چترال کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بونی میں منعقد ہونے والے انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر وکیل شیر بادشاہ ایڈوکیٹ نے انجام دی۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔