چترال (نما یندہ چترال میل) گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کرکے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کے سلسلے میں تقریب ہفتے کے روز چترال میں منعقد ہوئی جس میں منیجنگ ڈائرکٹر خیبر پختونخوا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (ٹویٹا) انجینئر عبدالغفار نے فیتہ کاٹ کر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان اور ڈی پی او اکرام اللہ خان بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کے لوگوں سے مجھے دلی محبت ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں چترال میں فنی تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے دوسری دفعہ چترال آیا ہوں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چترال میں فنی تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور اس سال ستمبر سے باقاعدہ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کی دو کلاسز کا اجراء کیا جائے گا۔تقریب سے ڈی۔سی چترال لوئر محمد علی نے اپنے خطاب میں چترال میں فنی تعلیم کی ترویج و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا اور کالج سے متصل کچی روڈ کو پکی کرنے اور طلباء کے ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسلہء حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی،ڈی،پی او چترال اکرام اللہ ص نے بھی طلباء سے اپنے خطاب میں جدید فنی تعلیم کے حصول اور نشے اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل پر زور دیا ہے۔ گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل رحمت کریم نے بتایاکہ اس سیشن میں ڈریس ڈیزائننگ اور سول ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کی کلاسیں شروع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر ورکس انجینئر حیدر علی، چیرمین آئی،ایم،سی انجینیر سردار ایوب، یواین ایچ سی ار کے ڈائریکٹر فدا محمد خان، ویمن ووکیشنل انسٹیٹیوٹ چترال کے پرنسپل سن روز اور بونی کے پرنسپل طیبہ اسلام بھی موجود تھیں۔ بعدازاں منیجنگ ڈائرکٹر نے ٹول کٹس اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔ا نہوں نے اپر چترال ضلعے کے صدر مقام بونیمیں ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کابھی دورہ کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں پبلک سیکٹر میں پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا قیام ایک دیرینہ عوامی مطالبہ رہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال
- ہوم5 تاریخ سے تمام پرائمری اساتذہ جنہوں نے حالیہ دھرنے کےلئے سکول بند کئے تھے، ان اساتذہ کو فوراََ معطل کرکے رپورٹ ڈائریکٹریٹ طلب
- ہومسکولوں کی جبری بندش اور تالہ بندی کی کسی صورت کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے مرتکب عناصر کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم
- ہومتجاریونین چترال کے حال ہی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر اور ان کی کابینہ کو یونین کی آئین کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار۔ عبوری صدر شیخ فضل واحد
- ہوممائننگ ایکٹ میں مطلوب مجرمان اشتہاری شیر غنی ولد سلطان محمد اور نجیب اللہ ولد علی محمد خان ساکنان ارندو کو گرفتار کرلیا۔ چترال پولیس
- ہوماوپن یونیورسٹی کے ماسٹر پروگرامز کے امتحانات15نومبر سے شروع ہوں گے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”ہماری دشمنیان”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ترمیم کا تما شا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومانتقال پرملال۔۔۔۔۔۔۔ مجیب سرور المعروف(جوان)ساکن زرگراندہ انتقال کرگئے