پاکستان میں یونائیٹڈ نیشنز کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر اور ہیومینیٹرین کوارڈینٹر جولین ہرنیس نے لویر چترال کا دورہ کیا .

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان میں یونائیٹڈ نیشنز کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر اور ہیومینیٹرین کوارڈینٹر جولین ہرنیس نے لویر چترال کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی خان سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز سے چترال میں ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقے میں یو این کی مدد اور معاونت سے غربت میں تخفیف، تعلیم، صحت اور انسانی حقوق کے تحفظ میں جاری کاموں اور اقدامات کی پراگریس کے بارے میں یواین ریذیڈنٹ کو آگاہ کیا اور انہیں قابل قدر قرار دیا۔ یو این کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ یو این ایجنسیز مقامی حکومت اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ قریبی ربط میں رہ کر کام کرے گی تاکہ ترقی کے ثمرات چترال کے تمام لوگوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ یو این ایجنسیز قدرتی آفات کی تباہ کاریوں میں کمی لانے اورقدرتی آفات کی صورت میں بروقت رسپانس کو یقینی بنانے کے لئے استعداد کار کو بڑہانے اور ماحول کے تحفظ کے شعبوں میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ ْؑ