چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے معروف ادیب و شاعر و مصنف جہاندار شاہ جہاندار کا کھوار شعری مجموعہ جسے انہوں نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گردی میں جان بحق ہونے والے مسلمان خاندانوں کے ساتھ وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈرا آینڈرن کی دلی ہمدردی اور غمگساری کے کردار سے متاثر ہوکر شاعری کی زبان میں ان کیپ مدح سرائی اور قصیدہ گوئی کو کتابی شکل دی تھی۔ کی تقریب رونمائی ہفتے کے روز ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوئی۔ اس کھوار شعری مجموعے کا انگریزی ترجمہ یونیورسٹی آف چترال کے انگریزی کے پروفیسر اور ادیب و شاعر ظہور الحق دانش کیا ہے۔ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی چترال کے معروف علمی شخصیت اور آغا خان ایجوکیشن کے سابق منیجر لیاقت علی تھے۔ جبکہ صدر محفل کے فرائض ادیب و شاعر شہزادہ فہام عزیز نے انجام دی۔ دیگرمہمانوں میں انجمن ترقی کھوار چترال کے سابق صدر و معروف قانون دان عبد الولی خان ایڈوکیٹ، موجودہ صدر انجمن شہزادہ تنویرالملک ایڈوکیٹ اور صاحب کتاب جہاندار شاہ جہاندار کے علاوہ ادباء و شعراء اور زبان و ادب سے محبت رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مترجم کتاب ظہورالحق دانش نے انجام دی۔ کتاب پر فرید احمد رضا، محمد عرفان عرفان، پرووسٹ چترال یونیورسٹی ڈاکٹر تاج الدین شرر، ظہورالحق دانش، عنایت اللہ اسیر،عبد الولی ایڈوکیٹ نے اپنے مقالات پیش کرتے ہوئے خطاب میں کہا۔ کہ جہاندار شاہ جہاندار کو وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی ان صفات و کردارنے مدح سرائی پر مجبور کیا۔ جو انہوں نے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہدا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ بلا امتیاز اپنے غم و رنج کا نہ صرف اظہار کیا۔ بلکہ ان کا ہر کردار وزیر اعظم کی حیثیت کے علاوہ ایک ماں اور بہن کی صورت میں محبت و شفقت سے بھر پور تھی۔ اور ان کے ہر فعل سے غمگساری اور رحم کے آنسو چھلک رہے تھے۔ جو کہ پوری دنیا کے رہنماوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جہاندار شاہ نے اس کتاب کے ذریعے مغرب والوں خصوصا نیوزی لینڈ کو یہ پیغام دیا ہے۔ کہ ایشیا ئی ادیب تنگ نظر اور متعصب نہیں ہیں۔ وہ ہراس اچھے کردار کے مالک شخصیت کی قدر کرنے اور اس کی تعریف کرنے میں بخل نہیں کرتے۔چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا ملک سے کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا۔ کہ جہاندار شاہ ایک جہان دیدہ شاعر و ادیب ہیں۔ جنہوں نے پندرہ مارچ دو ہزار انیس کونیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں ایک سفاک قاتل کے ہاتھوں دہشت گردی کا واقعہ کے رونما ہونے کے بعد اس ملک کے وزیر اعظم جیسنڈرا اینڈرن کے غم، احساسات اور افعال کو باریک بینی سے دیکھا اور اپنے دل سے محسوس کیا۔ کہ ان کا کردار نہایت ہی قابل تعریف و تقلید ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جہاندار ایک فکری شاعر، انسانی تعلقات کا نہایت باریک بین اور انتہائی حساس شخصیت ہے۔ جس نے تمثیل نگاری میں کمال کیا ہے۔ انہوں نے شعری مجموعے کو بہترین انداز میں انگریزی ترجمہ کرنے، شعری لطافت کو برقرار رکھنے پر پروفیسر ظہورالحق دانش کی تعریف کی۔ اور کہا۔کہ یہ کتاب ہمیں پوری دنیا کو دیکھانا ہے۔ کہ جہان بھی انسانیت کی خدمت کی جائے۔ چترال کے ادیب و شاعر بلاتفریق مذہب اس کی تعریف کرتے رہیں۔ مقررین نے اس امرپر زور دیا۔ کہ اس کتاب کا اردو میں بھی ترجمہ کیا جائے۔ مہمان خصوصی لیاقت علی نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ چترال کے شعرا انتہائی باصلاحیت ہیں۔ جس کا واضح ثبوت موجودہ شعری مجموعہ ہے۔ انہوں نیبہترین شعری شاہکار کتابی صورت میں یش کرنے پر صاحب کتاب جہاندار شاہ جہاندار اورمترجم ظہور الحق دانش کی تعریف کی۔ صاحب کتاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتیہوئیکہا۔ کہ میں حساس انسان ہوں۔ نیوزی لینڈ کے واقعے نے جہاں مجھے متاثر کیا۔ وہاں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا غمزدہ خاندانوں کے ساتھ سلوک و ہمدردی اور مسلمانوں کے جذبات کا احساس اور غمگساری نے مجھے اور بھی سوچنیپر مجبور کیا۔ یوں میرے دل نے مجھے جھنجوڑا۔ اوریہ شعری مجموعہ کتابی شکل میں منظر عام پر آنیکاسبب بنا۔ انہوں نے کہا۔ کہ پہاڑوں کی گود میں شاید میرے اس مجموعے کو انگریزی میں ترجمہ کئے بغیر اتنی پزیرائی نہ ملتی۔ یہ سہرا پروفیسر ظہورالحق دانش کے سرہے۔ صدر محفل شہزادہ فہام عزیز نے کہا۔ کہ یہ شعری مجموعہ چترال کے لوگوں کی امن پسندی اور انسانیت سیمحبت کو واضح کرتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا دہشت گردی اور قتل و غارت گری سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میں صاحب کتاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کہ انہوں نے بین الاقوامی طور پر چترال کی نمایندگی کی۔ صدر انجمن ترقی کھوار شہزادہ تنویر الملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازین چترال کیمعروف فنکار انصار الہی نے محمد عرفان عرفان کا کھوار میں لکھا ہوا قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے