پشاور (نما یندہ چترال میل) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام تاریخی شندور پولو فیسٹیول کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے شندور پولو فیسٹیول کے لئے تیاریوں کے حوالے سے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ، سیاحت، اطلاعات، مواصلات و تعمیرات کے انتظامی سیکرٹریز اور ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے شرکت کی جبکہ کمشنر مالاکنڈ، ریجنل پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنرز و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اپر اور لوئر چترال ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پرڈی جی کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے تاریخی شندور پولو فیسٹیول دو سال کے تعطل کے بعد امسال یکم جولائی سے 3 جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔ 12 ہزار 600 فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ کے آس پاس خیمہ بستی قائم کی جا رہی ہے۔ جس میں سرکاری حکام، مقامی و غیرملکی سیاحوں کے لئے قیام و طعام، پانی اور واش رومز کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 1936ء سے باقاعدگی کے ساتھ ہر سال یہ فیسٹیول منعقد کیا جاتا رہا ہے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کمشنر مالاکنڈ، ڈپٹی کمشنرز اپر اور لوئر چترال دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تیاریاں مکمل کرکے فیسٹیول کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کئے جائیں تاکہ انکو معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کی سیکیورٹی کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھانے سمیت خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا کہ سیاحوں کے لئے پولو میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیاجائے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔