چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی چترال کے زیر اہتمام آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں توہین کی کوششوں کے خلاف چترال بازار میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی چترال لوئر اخونزادہ رحمت اللہ کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی چترال کے سیکریٹری جنرل وجیہ الدین،نائب امیر مولانا جمشید،مولانا اسرار الدین الہلال، قاضی سلامت اللہ و دیگر ضلعی قائدین نے اپنے خطابات میں انڈین حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس زہر پاشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک اپنے مراکز محبت کے تقدس کی خاطر یکجا ہوکر عالم کفر کی ریشہ دوانیوں اور شرارتوں کا مقابلہ کریں۔ مظاہرے کے آخر میں درج ذیل قرارداد پیش کی گئی۔ یہ کہعالم کفر کی طرف سے بار بار شان رسالت میں جو توہین کی کوشش کی جاتی ہے، در اصل وہ مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے، ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور انھیں یہ بتانے کے لیے دہرایا جاتا ہے کہ تم لاکھ چیخو، چلاؤ اور شور مچاؤ بے سود ہے کیونکہ تمھارا حکمران طبقہ اس معاملے میں تمھارا ساتھ نہیں دے سکتا۔ یہ احساس بجائے خود امت مسلمہ کے لیے سخت تکلیف دہ ہے کہ ان کے حکمران مذہبی معاملات میں ان کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ اس بار عرب دنیا کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور انڈیا کی حکومت پریشان ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ امید کی ایک کرن ہے اور ہوا کا تازہ جھونکا ہے، ہو سکتا ہے اس شر سے اتحاد امت کی خیر برآمد ہو۔ لہذا ہم پاکستانی حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انڈیا سے سارا اگلا پچھلا حساب برابر کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہاتھ آیا ہے۔ عرب دنیا میں انڈیا کے خلاف غم و غصّے کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ بعض ممالک سے انڈین کو نکالنے کی خبریں آرہی ہیں۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ اس موقع سے فایدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور انڈیا سے مکمل بائیکاٹ پر انھیں قائل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ دوبارہ کسی ہندو کو نہ صرف توہین رسالت کی جرات ہو بلکہ وہاں کے ہمارے مسلمان بھائی ہندؤں کی اذیتوں سے محفوظ ہو کر زندگی گزار سکیں۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی