مہتر چترال ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر نے شاہی قلعے میں جمعرات کے روز ہز ہائی نس سر ناصر الملک کے نام پر میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کے درمیان منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے.

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) مہتر چترال ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر نے شاہی قلعے میں جمعرات کے روز ہز ہائی نس سر ناصر الملک کے نام پر میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کے درمیان منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ ”دور جدید میں چترالی ثقافت کا تحفظ’ کے موضوع پر انگریزی میں مضمون نویسی میں پہلا انعام (75000روپے) گورنمنٹ کالج چترال کے سیکنڈ ائر کے طالب علم امام الامم نے اور دوسرا انعام (40000روپے)چترال ماڈل کالج کی طالبہ منیبہ افضل نے مہتر چترال سے وصول کیا۔ یاد رہے کہ پہلا انعام حاصل کرنے وا لے گورنمنٹ کالج چترال کے سیکنڈ ائر کے طالب علم امام الامم چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الد ین کے فر زند انجمند ہیں۔