چترال(بشیر حسین آزاد)یونیورسٹی آف چترال نے ہلپنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے اشتراک سے یونیورسٹی اساتذہ کیلئے تربیتی نشست کا اہتمام کیا۔نشست کا عنوان تھا”نبی کریم ﷺ ایک معزز اور عظیم مدرس“نشست کے کلیدی مقرر مولانا نقیب اللہ رازی نے نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ سے عملی مثالیں دے کر موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ تدریس کا پیشہ ایک معزز پیشہ ہے اور اس کے تقدس کا تقاضاہے کہ شریک کار افراد اور ادارے والدین،طلبہ،حکومت اور معاشرہ سب اس کو تقدس کا درجہ دے دیں۔یوینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے عظیم مثال ہے پیغمبر اسلامؐ نے خود فرمایا میں مدرس بناکر بھیجا گیاہوں چنانچہ آپ ؐ کی حیات طیبہ کومدرسین کے لئے خاص طورپررول ماڈل کا درجہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ کو چاہیئے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں۔نشست کے اہتمام پر یونیورسٹی کے اساتذہ کوہیلپنگ ہینڈ کی طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کئے گئے۔اساتذہ میں شعبہ اسلامیات کے مولانا محمد نقیب اللہ رازی کو صدارتی ایوارڈحاصل کرنے پر اور زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے جاوید فاروقی کو پی ایچ ڈی کے لئے فل برائٹ سکالرشپ حاصل کرنے پر شیلڈدئیے گئے۔وائس چانسلر نے تقریب کے انعقاد پرلپنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسی کوششوں کے لیے اپنے تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- ہومسٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے ہوٹل ایسوسی ایشین لوئر چترال کے ممبران کے ساتھ اپنے آفس بلچ میں خصوصی ملاقات کی
- ہوملوئر چترال پولیس میں مختلف مقامات کے ایس ایچ او ز کے تبادلے و تعینات
- مضامینداد بیداد۔۔دوحہ میں تعلیم کا شہر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی