یونیورسٹی آف چترال تحقیق کے شعبے میں کامیابی کی جانب گامزن ہے یونیورسٹی کے دوسرے تحقیقی مجلے”یونیورسٹی آف چترال جرنل آف لینگوئیسٹکس اینڈ لٹریچر“ کو ”وائیY“کیٹیگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)یونیورسٹی آف چترال تحقیق کے شعبے میں کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ اپنے قیام کے بعد انتہائی کم عرصے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کے دوسرے تحقیقی مجلے”یونیورسٹی آف چترال جرنل آف لینگوئیسٹکس اینڈ لٹریچر“ کو ”وائیY“کیٹیگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ شعبہء انگریزی کے لیے بالخصوص اور یونیورسٹی آف چترال کے لیے بالعموم یہ انتہائی فخر کا مقام ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے اس مجلے کی توثیق سے یونیورسٹی میں تحقیق کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے جو نہ صرف ضلع چترال بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی انگریزی زبان و ادب میں تحقیق کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔