پی ٹی آئی چترال کے کار کنان نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چترال کو سب سے ذیادہ اہمیت دی اور فلک ناز کو سینیٹ کا نہ صرف ٹکٹ عطا کیا بلکہ انہیں کامیاب بھی کرادیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پی ٹی آئی چترال کے کار کنان نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دونوں انتخابات میں چترال میں پارٹی کو ووٹ نہ ملنے کے باوجود چترال کو سب سے ذیادہ اہمیت دی اور فلک ناز کو سینیٹ کا نہ صرف ٹکٹ عطا کیا بلکہ انہیں کامیاب بھی کرادیا جوکہ ان کا چترالی قوم پر عظیم احسان ہے۔ پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر نذیر احمد، محمد قاسم، حیات الرحمن، جمشید احمد ،لیاقت علی، نبیک شراکٹ ایڈوکیٹ، امین الرحمن، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ،شفیق الرحمن، سلطان محمد شیر، نذیر احمد، رازی الدین، خیر الرحمن اور دوسروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام عمران خان کا یہ احسان کبھی بھی نہ بھول سکیں گے جس نے فوزیہ بی بی کو خواتین کی اور وزیر زادہ کو اقلیت کی نشست پر ایم پی اے بنایا اور اب فلک ناز کو سینیٹر منتخب کرادیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلک ناز ایوان بالا میں چترال کی بہترین نمائندگی کرے گی اور چترا ل کی ترقی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان، گورنر شاہ فرمان کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے فلک ناز کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کئے۔ انہوں نے فلک ناز کے اہل خاندان کو بھی مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کے اس موقع پر ارندو سے بروغل تک عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے سیینٹ کے الیکشن میں شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خفیہ رائے دہی کے بجائے اوپن رائے دہی کا طریقہ اختیار کیا جائے جوکہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے جوکہ ووٹ کا تقدس برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔