چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال کے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے فلک ناز کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ چترال جیسے پسماندہ ضلعے میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی پارٹی کی خاتون ورکر کو اس مقام تک پہنچانا ان کی وژن کا حصہ ہے جس کا پوری دنیا معترف ہے جبکہ چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں جن حضرات نے پارٹی وابستگی سے بھی بالا تر ہوکر فلک ناز کے لئے سوشل میڈیا میں مہم چلاتے رہے،ان کے بھی شکر گزار ہیں۔ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقاص احمد ایڈوکیٹ، چترال چیمبر آف کامرس کے لیاقیت علی، صدر تجار یونین شبیر احمد خان، تریچ میر ڈرائیورز یونین کے جمشید احمد، شاکر احمد، طاہر الدین شادان، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جمشید احمد اور دوسروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح عمران خان نے فلک ناز کو کامیاب کرکے چترال پر احسان کیا اسی طرح وہ چترال میں سڑکوں کے منصوبہ جات کو اعلانات کی حد سے نکال کر عملی جامہ پہنائیں گے اور وزیر اعظم خود چترال آکر اپنے دست مبارک سے ان کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلی روڈ کے ساتھ ساتھ تورکھو روڈ پر بھی جلد از جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہو ں نے کہاکہ فلک ناز چترال کے لئے میگاپراجیکٹ لے آئی گی جوکہ روڈ انفراسٹرکچر کی صورت میں ہوگا کیونکہ چترال میں یہ سیکٹر سب سے خراب حالت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال دورہ چترال کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جو وعدہ کیا تھا، انہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں سیاحت کو فروع مل سکے۔ انہو ں نے فلک ناز سے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ خواتین کے لئے کاروباری مواقع پید ا کرنے کے ساتھ ساتھ چترال میں گیس پلانٹ منصوبے کی بحالی بھی کرائیں گی۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ چترالی احسان شناس قوم ہے جوکہ ذولفقار علی بھٹو اور پرویز مشرف کو ان کے خدمات کی وجہ سے ابھی تک یاد رکھے ہوئے ہیں اور چترال میں ان کی پارٹیوں کو زبردست کامیابی ملتی رہی ہے اور اسی طرح عمران خان کے احسانات کو بھی فراموش نہیں کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومتعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- ہومخیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ترچ میر سال کے طور منانے اور چترال میں سالانہ ترچ میر فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان
- ہومموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا