فلک نازسینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی چترالی خاتون ہیں / سینئررہنماپی ٹی آئی اپرچترال نورعالم لال

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمانورعالم لال اوی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کامشکورہوں کہ انہوں نے جنرل سیکرٹری وویمن ونگ ملاکنڈ ریجن فلک نازچترالی پر اعتماد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات 2021 میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی نشست پر پارٹی ٹکٹ جاری کیاہے۔ہمیں امیدہے میں سینیٹر منتخب ہو کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ایوان بالا میں پاکستانی عوام کی حقیقی نمائندگی کرے گی۔ فلک نازسینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی چترالی خاتون ہیں۔ پہلے ادوار میں خواتین ہمیشہ معاشرے میں پسماندہ رہی ہیں، تاہم اب حالات بدل رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زیادہ سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ ہموارکرچکی ہیایون بالامیں خواتیں کی بھرپورنمائندہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ فلک نازملاکنڈریجن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد ارندوسے لے کر بروغل تک تفصیلی دورہ کرتیہوئے تحصیل،یوسی اوروی سی سطح پرخواتین تنظیم سازی کی ہے جوکسی دوسرے پارٹی اب تک نہیں کی ہے۔ فلک نازایک مخلص ورکررہے جن کی خدمات ہمیشہ پارٹی کی بہتری کے لئے رہی ہیپاکستان تحریک انصاف کی حکومت خراج تحسین کے مستحق ہیں جوخواتین کے حق رائے دہی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے تحت منتخب خواتین نمائندے ایون بالامیں تمام خواتین کے حقوق کی احسان طریقے سے نمائندگی کریں گے۔