چترال کی بیٹی کو سینٹ کے لئے ٹکٹ دینے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں، فلک ناز چترالی ایوان بالا میں چترال کے ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی آواز بن کر نمائندگی کا حق اداکریگی ثریا نور

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع چترال بالا کی سینئر نائب صدر ثریا نور نے کہا ہے کہ چترال کے عوام اور خصوصا خواتین وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے چترال سے تعلق رکھنے والی سکول ٹیچر کو ایوان بالا کی رکنیت کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔آوی کے مقام پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمہوریت کی با لادستی کو حقیقی معنوں میں اجاگر کر کے چترال کے ایک انتہائی پسما ندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی اپنی درینہ کارکن فلک ناز چترالی کو سینٹ الیکشن 2021 کے لیے نامزد کر کے یہ ثابت کیا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے.انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلک ناز چترالی چترالی خواتین کی آواز بن کر ایعوان اقتدار میں ہمارے مسائل اجاگر کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہچترال سے تعلق رکھنے والی مائیں،بہنیں اور بیٹیاں وزیر اعظم عمرانخان کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔