اے کے ایف پاکستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آغاخان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ ریلیف آپریشن آج بھی جاری رہا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آغا خان فاؤنڈیشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے AKAH کا ریلیف آپریشن گزشتہ دو دن سے جاری ہے۔ اس ریلیف آپریشن کے دوران گزشتہ کل پاوریار خون اور یارخون لشٹ کے متاثرہ گھرانوں کے لئے خوراک اور جان بچانے والی ادویات پہنچائے گئے۔ جس میں 16 گھرانوں کے لئے پندرہ دن کی خوراک اور شوست کے آغا خان بیسک ہیلتھ سینٹر کے لئے جان بچانے والی ادویات شامل تھے۔ بعد ازاں اپرچترال کے ریجنل پریذیڈنٹ امیتاز عالم، اے ڈی سی اپر چترال فدالکریم، سی ای او آغا خان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ نصرت نصاب،اعجاز کریم، ہیڈآف ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور آر پی ایم آکاہ چترال امیر محمد نے بریپ کے متاثرین سے میٹنگ اور علاقے میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے بریپ کا دورہ کیا۔ہیلی کاپٹرکے ذریعے امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپسی پر 13 بندوں کو چترال شہر پہنچایا گیاجس میں بیمار اور طلبہ شامل تھے۔آغا خان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ ریلیف آپریشن کے سلسلے میں آج گولین گول کے متاثرین کے لئے پاک آرمی کی جانب سے امدادی خوراک آغاخان فاؤنڈیشن کے ہیلی کاپٹر نے تین پروازوں کے ذریعے علاقے میں پہنچایا گیا جس میں سے استور کے 30 اور برموغ کے 20 گھرانوں کے لئے پاکستان آرمی کی جانب مہیا کردہ خوراک پہنچایا گیا۔اور واپسی میں گولیں سے بیمار اور ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر چھ افراد کو چترال شہر پہنچایا گیا۔ آغا خان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ ریلیف آپریشن کے سلسلے میں یارخون لشٹ کے لئے آج دو پروازوں کا اہتمام کیا گیا ان پروازوں کے ذریعے سات گھرانوں کے لئے ایک مہینے کی خوراک علاقے تک پہنچایا گیا۔