چترال ( نما یندہ چترال میل ) چترال میں باصلاحیت مگر کم مالی وسائل رکھنے والے طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم میں مالی معاونت کے لئے کوشان ادارہ ROSEنے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبے کے مختلف میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے والے طالب علموں میں پشاور میں پیر کے روز منعقدہ دو مختلف تقاریب میں وظائف تقسیم کئے۔پہلی تقریب کے مہمان خصوصی پشاور کے معروف بزنس مین اور ROSEکا لیڈنگ ڈونر عامر انصاری تھے جبکہ ریشن سے تعلق رکھنے والا معروف فٹ بالر فیصل اعزازی مہمان تھے جس میں چترال کے کوٹے پر ایوب میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے والا شعیب الدین ولد شرف الدین کو داخلہ فیس اور دیگر اخراجات کے لئے رقم دی گئی۔ اسی طرح دوسری تقریب میں اپر چترال کے زئیت سے تعلق رکھنے والا زبیر حکیم ولد شیر حکیم کو خیبر میڈیکل کالج میں چترال کے کوٹے میں ایڈمشن لینے میں کامیاب ہونے پر وظیفے کا چیک دیا گیا جس میں شندور ٹریول ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر حاجی نقیب احمد مہمان خصوصی تھے۔ دونوں تقاریب میں ROSEکے چیر مین ہدایت اللہ موجودتھے۔ ان دونوں مواقع پر انہوں نے چترال کے مخیر اور علم دوست حضرات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی تعاون سے وہ علم کے حصول میں ضرورت مند طالب علموں کی معاونت کررہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رہنا چاہئے جس کے لئے سب کو آگے آکر اس کوشش میں مقدور بھر حصہ لینا چاہئے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔