چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال کے یونین کونسل کوہ میں برغوزی سے تعلق رکھنے والا معروف سماجی شخصیت اور سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد خان نے صدر پاکستان، وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے تین جنگیں لڑنے والے قومی ہیر و کو باعزت طور پر واپس لایا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جنرل پرویز مشرف کو ایسے وقت میں پردیس میں وقت گزارنے پر مجبورکرنا کسی بھی طور پر درست نہیں جب وہ انتہائی علیل اور جسمانی کمزور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ ملک کے اس قیمتی ہیرو کو پردیس ہی میں موت آجائے تو اس سے ملک کی بدنامی اور پاکستان کے دشمن ممالک خصوصاً بھارت اور اسرائیل کو خوشی حاصل ہوگی۔ احمد خان نے کہاکہ پرویز مشرف کی ملک کے لئے خدمات کی بنا پر یہ مطالبہ کراچی سے لے کر چترال کے بروغل تک سب کا مطالبہ ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



