اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم کا محتلف سرکاری اداروں کا اچانک دورہ۔

Print Friendly, PDF & Email

بو نی (نما یندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم کا محتلف سرکاری اداروں کا اچانک دورہ اور جملہ سٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ SOPs پر عمل کرنے کی ہدایات جاری۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر آج مورخہ 12/11/2020 کو ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے Settlement آفس بونی کا دورہ کیا اور تمام سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر پایا۔ انہون نے تمام سٹاف کو اپنا حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات صادر کئے۔ بعدازان وہ سی،اینڈ،ڈبلیو آفس بونی کا دورہ کیااور متعلقہ XENاور SDOکو اپنے اور جملہ سٹاف کی دفتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ انہون نے کہا کہ سٹاف کی عموماً غیر حاضری سے لوگوں کے کام بروقت نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا لوگوں کو بروقت انصاف پہنچانا ہم سب کی زمہ داری ہے اور حکومت وقت بھی یہی چاہتا ہے۔ انہون نے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو Covid-19 سے متعلق SOPs پر ہر صورت عمل کرنے کی تلقین کی۔ انہون نے ان کو آگاہ کیا کہ بے غیر ماسک کے کسی بھی بندے کو اپنے دفتر کے اندر مت چھوڑیں۔ کیونکہ ہماری غفلت اور کوتاہیوں کی وجہ سے کورونا کے مثبت کیسسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہون نے حبیب بنک بونی برانچ اور مائیکرو فائنانس بنک برانچ بونی کا بھی دورہ کیا اور جملہ سٹاف کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔