اپر چترال نے تمام سٹیک ہولڈرز کو نرخنامے پر عملدرآمد کو فوری اور یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات اشیاء خوردنوتش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پرائز ریوئیو کمیٹی اپر چترال کا اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی،افس بونی میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایف،سی مستوج، ٹی،ایم،او مستوج،موڑکہو/تورکہو تحصیلدار مستوج، اے،ایف،سیز مستوج، موڑکہو/تورکہو، صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی نے شرکت کیں۔ تمام اشیاء خوردنوش کا ڈاون ڈسٹرکٹس کے نرخنامے کے ساتھ آئٹم وائز جائزہ لیا گیا۔ تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور اے،ڈی،سی اپر چترال نے تمام سٹیک ہولڈرز کو نرخنامے پر عملدرآمد کو فوری اور یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عام عوام تک پہنچ سکے۔اے،ڈی،سی اپر چترال نے متعلقہ ڈی،ایف،سی کو کل تک نرخنامہ تیار کرکے تمام ایریاز میں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔