اتوار کے روز اب تک کتنی اموات اور کتنی نئے کیسز سامنے آچکے؟ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعدادوشمار جاری کردئیے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 269 ہو گئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12723 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اتوار کے روز اب تک 4 اموات اور 65 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 52 کیسز اور 3 اموات پنجاب میں 12 نئے کیسز اسلام آباد میں جبکہ ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت بلوچستان میں رپورٹ ہو ئی۔گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا وائرس کے 922

کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5378 اور ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1096 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 235 ہوگئی ہے، شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 722 اور ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔