چیرمین زکوۃ نے اپنے من پسند لوگوں کو راتوں رات نوٹیفیکشن جاری کی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔سابق ناظم ویلج کونسل حیات الرحمان سینیر رہنما پاکستان تحریک انصاف

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) سابق ناظم ویلج کونسل حیات الرحمان سینیر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ محکمہ زکوۃکوغریبوں کی مدد اور بحالی کے لئے ایک مقدس ادارہ سمجھا جاتا تھا لیکن گزشتہ ایک سال سے زکوۃ کمیٹی کے منتخب چیرمین محمد قاسم کی وجہ سے یہ ایک سیاسی دفتر کے طور استعمال ہو رہا ہے جس سے عوام کو اس ادارے کے حوالے سے بہت زیادہ منفی تاثر جارہا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی زکوۃ کمیٹی کا موجودہ چیرمین میرٹ کی دھجیاں اڑا کر اور اصولی طریقہ کار پس پشت ڈال کر راتوں رات مقامی زکوۃ ممبران کی سیلیکشن کی جس کا اسے کوئی اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ زکوۃ ممبران الیکشن کے ذریعہ سے منتخب ہوتے ہیں لیکن چیرمین زکوۃ نے اپنے من پسند لوگوں کو راتوں رات نوٹیفیکشن جاری کی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اوراپنے دفتر کو پارٹی دفتر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کے لئے اپنے ان من پسند لوگوں کے ذریعے لسٹ تیار کیا اور ہزاروں حقدار لوگوں کو نظر انداز کرکے نا صرف اس مقدس ادارے کو نقصان پہنچایا بلکہ پارٹی کے ساکھ کو بھی خراب کیا گیااور ان مفادی ٹولوں کی وجہ سے چترال میں پارٹی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سابق ناظم حیات الرحمان نے صوبائی زکوۃ کونسل سے پرزور مطالبہ کیا کہ زکوۃ کمیٹی چترال کے چیرمین کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے اور اس کو اس عہدے سے برطرف کیا جائے۔