ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے پیر 23 مارچ کی رات 7بجے سے لواری ٹنل کو ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کے لئے تاحکم ثانی مکمل طورپر بندکر نے کا حکم دیا ہے,

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے پیر 23 مارچ کی رات 7بجے سے لواری ٹنل کو ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کے لئے تاحکم ثانی مکمل طورپر بندکر نے کا حکم دیا ہے تاکہ ملک کے دیگر حصوں سے چترال آنے والوں کو روکا جاسکے جوکہ اس ضلعے کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ناگزیر ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پذیر چترال کے باشندوں پر زور دیا ہے کہ لواری نل کی بندش کا واحد مقصد اس پسماندہ ضلع کو کروناوائرس سے بچانا ہے اور بچاؤ کی یہی واحد صورت ہے جس میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران صرف اشیائے خوردونوش اور ادویات کی گاڑیوں کو صبح 9بجے سے لے کر شام 7بجے تک چھوڑ اجائے گا۔