چترال(نما یندہ چترال میل)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار رب نواز آج بونی سے مستوج تک کے صورتِ حال کا جائزہ لینے مستوج کا دورہ کرکے کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اور موقع پر مختلف اقدامات کرلیے گئے۔ اے۔اے۔سی مستوج کے نگرانی میں ٹیم مستوج بازار کے متعدد دوکانیں بند کرکے سختی سے ہدایت کی کہ تا حکمِ ثانی اگر حکم عدولی کی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں جائیگی کیونکہ اس نازک صورتِ حال میں ہر کسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور متنبہ کیا کہ بازار میں کسی بھی صورت لوگوں کی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی۔یاد رہے صوبائی حکومت کے آرڈر کے تحت ایشاء خورد و نوش کے دکانوں کے علاوہ اکثر دکانیں سختی سے بند کرنے کی ہدایت ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے افسراں بازار کے علاوہ پی۔ٹی۔ڈی،سی موٹل مستوج،آر۔ایچ۔سی مستوج اور ہائی سکول مستوج کا بھی دورہ کرکے حالات سے اگاہی حاصل کی جہاں پی۔ٹی۔ڈی۔سی اور آر۔ایچ۔سی میں ائیسولیشن سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آج بونی بازار مکمل بند رہا جہاں صرف مخصوص دکانوں کے علاوہ باقی سارے بازار میں شٹر ڈاوں تھی۔ اس عمل کو یقینی بنانے اور اشیاء خورد ونوش کی سٹاک کا جائزہ لینے کے لیے صدر بازار یونین بونی محمد شفیع بذاتِ خٰود بازار میں موجود رہ کر حالات کی نگرانی کرتے رہے۔ اور اشیاء خورد و نوش کی موجود اسٹاک پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا
- ہوماظہار تشکر ۔۔ ہم ان تمام عزیز و اقارب،دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں۔۔حاجی سید احمد بمبوریت و فیملی
- ہوماپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ لویر چترال اور گل مراد خان ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر منتخب ہوگئے
- ہومآغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کلائمیٹ چینج کے مطابق آبادی کوہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیارکرنے کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا
- ہومصوبے کے ایک لاکھ 15 ہزار غریب افراد میں 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کے لیے عید پیکج کے طور پر ایک ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی