ہینڈ سینیٹائزرز مارکیٹ میں شارٹ، گھر میں آسانی سے بنائیں۔ دیکھئے تفصیل جاننے کیلئے

Print Friendly, PDF & Email

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جراثیم کش محلول (ہینڈ سینیٹائزرز) کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مارکیٹ میں ہینڈ سینیٹائزرز تقریباً ناپید ہو چکے ہیں۔ہینڈ سینیٹائزرز جراثیم کش محلولوں کا مرکب ہوتے ہیں جو کہ باآسانی گھر پر بنائے جا سکتے ہیں۔200 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں 100 ملی لیٹر سپرٹ ڈالیں اور اس میں 10 ملی لیٹر ڈیٹول ڈال کر آہستہ آہستہ پانچ منٹ ہلائیں آپ کا سنیٹائزر تیار ہے اگر اسے تھوڑا گاڑھا کرناچا ہتے ہیں تو ایک دو چٹکی نمک ڈال کر یا ایلوویرا جیل ڈال کر ہلائیں محلول گاڑھا ہوجائے گا اورخوشبو کے لئے عرق گلاب بھی ڈال سکتے ہیں۔جیب میں رکھنا چاہیں تو کوئی بھی پرانا ڈراپر اچھی طرح صاف کر کے محلول اس میں ڈال لیں اور جیسے آسانی لگے استعمال کریں۔