چترال (نمائندہ چترال میل) چترال بھر میں گذشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ برفباری لواری ٹنل ایریا میں ہوئی، جہاں تقریبا دو فٹ برف پڑی۔ جس کی صفائی کا کام جاری ہے۔ برف کی زیادتی کی وجہ سے گاڑیوں کو لواری ٹنل تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اور سینکڑوں گاڑیاں اب بھی لواری ٹنل کے دونوں طرف پھنس گئی ہیں۔ جبکہ ڈرائیوروں کو ٹائروں پر سنو چین کے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گذشتہ رات سے برفباری کے نتیجے میں لواری ٹنل ایریے میں گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے پھسلن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ روڈ پر سے جو برف ہٹایا گیا ہے۔ وہ دو گاڑیوں کے کراس کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ اس لئے ایک دوسرے کو راستہ دینے کیلئے گاڑیوں کو اکثر مقامات پر برف میں سے گذرنا پڑتاہے۔ اور پھسلن کی وجہ سے وہ برف میں پھنس کر رہ جاتی ہیں۔ اس لئے اس روٹ پر چلنے والے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ روڈ پر سیبرف صحیح معنوں میں ہٹایا جائے۔ تاکہ دو گاڑیاں ایک دوسرے کو کراس کر سکیں۔ حالیہ برفباری میں شیشی کوہ میں ایک فٹ مڈکلشٹ میں 14 انچ برف پڑی ہے۔ بگوشٹ اور گبور میں ایک فٹ، بمبوریت شیخاندہ میں 8انچ، گولین 5انچ،تورکہو موڑکہو خاص گرم چشمہ اور بونی میں 4انچ بتائی جاتی ہے۔ تاہم چترال لوئر اور چترال اپر انتظامیہ کے مطابق کہیں سے بھی روڈ بلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ برفباری کے باعث چترال بھر میں ٹریفک محدود رہی۔ جس کے باعث ملازمین کو دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف برفباری سے سرد اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ برفباری سے جلانے کی لکڑی کو بھی پر لگ گئے۔ جبکہ گیس کی قیمت میں حکومتی اضافے اور ناقابل برداشت بجلی بلوں کی وجہ سے غریب لوگ بغیر ایندھن کے کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اور ان کا کہنا ہے۔ کہ حکومت نے اشیا خوردونوش مہنگی کرکے صرف نوالہ نہیں چھینا۔ بلکہ ایندھن مہنگی کرکے لوگوں کواس آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ کہ کب تک یہ لوگ بغیر لکڑی، گیس، بجلی یخ بستہ ہواوں اور موت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا ڈیسک کاباقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کی
- ہومگرم چشمہ کے مقام پر پولوگراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کارکنان کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔