پاک فوج کی جانب سے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کاچترال کا تین روزہ دورہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجرجنرل محمد اعجاز مرزا کی خصوصی ہدایت پرپاک فوج کے زِیر اہتمام مالاکنڈ ڈویژن کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کوچترال کا تین روزہ دورہ کرایا گیا وفد میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ،یونیورسٹی آف سوات اور سیدو میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات شامل تھے چترال پہنچنے پر چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ نے وفد کے اراکین کو چترال کا روائیتی پکول پہنا کر ان کا استقبال کیا اس دورے میں طلباء و طالبات وادی کیلاش بھی گئے جہاں انہوں نے کیلاش کے ثقافتی رنگوں سے مزین چموس فیسٹیول کا مشاہدہ کیااورکیلاش قبیلے کے تاریخی قبرستان کا دورہ بھی کیا اس موقع پرجی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجرجنرل محمد اعجاز مرزا بھی موجود تھے جی او سی نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بہت خوبصورت جگہیں ہیں جہاں پر ہم سول انتظامیہ کے تعاؤن سے سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات اور ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح چموس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ساتھ علاقائی میوزک اور رقص سے بھی خوب محظوظ ہوئے جی او سی طلباء وطالبات، سیاحوں،صحافیوں اور مقامی کمیونٹی میں گھل مل گئے وفد نے پاک فوج کی جانب سے منعقد دورے کو خوش آئند قرار دیااور جی او سی کاخصوصی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ پاک آرمی کی جانب سے ایسے مواقع فراہم کرنا طلباء و طالبات کیلئے ایک انتہائی مثبت اقدام ہے جس سے ہمیں بالخصوص چترال کے کلچر کے بارے میں بہتر آگاہی ملی ہے پاک فوج کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے جی او سی سے کہا کہ آپ نے نوجوانوں کادل جیت لیاہے اس دورے کے دوران طلباء و طالبات کوچترال میوزیم اور ایف سی پی ایس سمیت چترال دروش اور کیلاش کے مختلف حصوں میں جانے کا موقع بھی ملا۔