چترال (نمائندہ چترال میل) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ گرم چشمہ کے تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین دوسرے ملزمان کو آلہ قتل اور قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دوسرے سامان اور نقدی کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے جوکہ چترال پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا مظہر ہے۔ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن چترال کے احاطے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گرم چشمہ کی رہائشی وقار احمد ولد عبدالمالک نے ایک سال پہلے دیر کوہستان کے علاقے سے تسلیمہ سے ان کی والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی جس کا ان کو رنج تھا اور انہوں نے شرینگل دیر اپر سے اجرتی قاتل عطاء الرحمن ولد غلام رحمت کو 15لاکھ روپے کے عوض میاں بیوی کو قتل کرنے پر مقرر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملزم عطاء الرحمن منصوبے کے مطابق گرم چشمہ آکر مقتول کے ہمسائے میں رہ کر ان سے ایسی دوستانہ تعلقات استوار کرلئے کہ وہ ان پر اندھا اعتبارکرنے لگے اور وقوعہ کے روز مقتول میاں اور ان کی حاملہ بیوی چترال شہر میڈیکل چیک اپ کے بعد واپس جانے لگے تو راستے میں ان کو ایک ایک کرکے پستول سے گولی ماردی اور خود فرار ہوگئے۔ ڈی پی او نے چترال پولیس کے افسران ڈی ایس پی ظفر احمد اور انسپکٹر سجاد حسین سمیت ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک ہفتے کے ریکارڈ مدت میں نہ صرف ملزمان کو سامان اور قتل کے عوض معاوضے کی رقم سمیت گرفتار کرلیا بلکہ ملزمان خورشید علی، حمزہ اور محمد حجاج نے اقرار جرم کرتے ہوئے واقعے کی تمام کڑیوں سے پردہ بھی اٹھادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقتول کے سسرال والوں نے میاں بیوی کی قتل کے لئے 15لاکھ روپے میں سے 3لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی کردی تھی جن میں 2لاکھ روپے کے لگ بھگ ملزمان سے برامد ہوگئی ہے۔ ڈی پی او وسیم ریاض خان نے کہاکہ اس کیس کے لئے سینئر افسران پر مشتمل اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے جوکہ اسے آگے لے کر چلیں گے اور تفتیش میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محی الدین، ایس ڈی پی او ظفر احمد، انسپکٹر انوسٹی گیشن سجاد حسین، انسپکٹر لیگل محسن الملک، ایس ایچ او تھانہ چترال انور شاہ خان بھی ڈی پی او کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پرمرکزی ملزم سمیت تمام چاروں ملزمان کے ساتھ ساتھ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اوردوسرے سامان بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے
تازہ ترین
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے