اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی طرف سے چترال کے علاقہ بمبوریت کے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیرمین اور پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بمبوریت کے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور میں بسنے والے کالاش برادری اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مسجد کی تعمیر نو کے لئے اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مسلمان بھائیوں کے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا۔