ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان نے مکی لشٹ بونی کے مقام میں سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے کوختم کرنے کا نوٹس جاری

Print Friendly, PDF & Email

اپرچترال(نمائندہ چترا ل میل)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان کی سربراہی میں تحصیلدار مستوج رب نواز لوکل پٹوریان نے مکی لشٹ بونی کے مقام میں سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے کوختم کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تما م تجاوزات ہٹادی گئی۔جس پرعلاقے کے عمائدین کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان کواپرچترال میں امن ومان کے قیام سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے اورتجاوزات کے خاتمے قانونی رٹ بحال کرنے سمیت دیگر اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے