آغاخان ایجوکیشن سروس چترال میں انتہائی مناسب فیس پرکوالٹی ایجوکیشن چترال کے انتہائی دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں دے رہے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال معظم خان

Print Friendly, PDF & Email

اپرچترال(نمائندہ چترال میل)تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت اور کامیابی کی کنجی ہے جس کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیادبنتا ہے اور اسی کے بدولت ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیا ہے آغاخان ایجوکیشن سروس چترال میں انتہائی مناسب فیس پرکوالٹی ایجوکیشن چترال کے انتہائی دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں دے رہے ہیں۔اپرچترال کے طلباء وطالبات میں ٹیلنٹ موجودہے اے کے ای ایس چترال میں ان کی صلاحتیں بروکارلانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں ان خیالات کااظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان نے آغاخان ہائی سکول پرواک میں یوم والدین اور نیوبلاک کی افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کوہرحال میں کامیاب بنائیں گے ماحول کوصاف رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے درخت لگا کر ہم وطن عزیز کی قسمت بدل سکتے ہیں۔
اس موقع پرجنرل منیجرآغاخان ایجوکیشن گلگت بلتستان اورچترال (ر)بریگیڈیر خوش محمد نے کہاکہ اے کے ای ایس پاکستان میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے جہاں حکومت کی رسائی نہیں ہے وہاں اے کے ای ایس کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ نظام تعلیم کی بہتری کے لیے قابل اساتذہ ناگزیر ہوتے ہیں۔اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو بیدار کریں اور انہیں شعور اور علم وآگاہی کی دولت سے آراستہ کریں۔جن اساتذہ نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا انکے شاگرد ہمیشہ انکے احسان مند رہے۔کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں کوالٹی ایجوکیشن کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمارے دین کی بنیاد تعلیم پر ہیں