دروش(نمائندہ چترا ل میل) کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دروش میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر دروش کے تمام ویلج کونسل ناظمین، کونسلرز، سپورٹس کلب و ویگر سول سوسائٹی تنظیمات اور سکولوں کے طلبہ نے شرکت کیں۔ اظہار یکجہتی کے جلسے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،قاری جمال عبدالناصر، آل ویلج کونسلز فورم کے صدر ناظم عمران الملک، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول دروش محمد سلیم کامل،پی پی پی کے سرگرم اور سنیئر کارکن شیر جوان خان، مولانا کفایت اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہو نگی۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی کی طرف سے وادی کشمیر میں بربریت کے بعد پاکستانی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ہم انکی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں اور مختلف ٹاک شوز میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم تعلقات ختم کردئیے جائیں اور کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک موقف اپنایا جائے۔انہوں نے حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی جنگ کی خواہش کرتے ہیں تاہم اپنے وقار اور پاکستان کی شہ رگ کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شرمناک ہزیمت کا سامنا کرنا پریگا۔
بعد ازاں نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کی گئی اور مودی اور حکومت ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔
تازہ ترین
- ہومچترال سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال سے احساس محرومی کو ختم کیا جائے۔ پی ٹی آئی اپر لوئر چترال صدر۔ سرتاج احمد، رحمت غازی
- کالم / مضامیندادبیداد۔۔ڈیجیٹل پا کستان۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومبارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔
- ہومتحریک انصاف کے سنیئر رہنماوں کی طرف سے نئی کابینہ پر اعتماد کرنے پر اُن کا شکریہ ۔ پی ٹی آئی صدر سرتاج احمد
- ہومچترال امن،قدرتی نظاروں،مختلف فیسٹولز اور منفرد کلچر کی حامل سیاحوں کیلئے انتہائی دلچسپی کی سر زمین ہے۔ٹورزم کارپوریشن کے پی کے کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ
- ہومعوام کے ساتھ ٹیلی فونک روابط قائم رکھیں اور ان کو فراہم کردہ سروسز سے مطمئن کردے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت۔ صوبائی حکومت
- ہومگورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج کی ٹیم ریجنل چیمپین بن کر بونی پہنچنے پر پرتپاک استقبال
- ہومنادرا آفس گرم چشمہ چترال کو بحال رکھا جائے۔ صدر پی پی پی چترال سلیم خان
- ہومسابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔ احمد خان
- ہوممصنوعی اور خود ساختہ خواہشات خود کشی کا سبب بنتے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان