گولین پائپ لائن حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا. اس طرح مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) گولین پائپ لائن حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا. اس طرح مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی. جبکہ حادثے کا ایک زخمی افسرالدین گذشتہ روز جان بحق ہو گیا تھا. اور عنایت الرحمن کی لاش تاحال لاپتہ ہے. جس کی تلاش جاری ہے. حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپر چترال روڈ بندکردی تھی. جن سے طویل مذاکرات اور تحریری معاہدے کے بعد سڑ ک کھول دیا گیا. معاہدے کے مطابق جان بحق ہونے والوں کے ورثاکو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیرمین ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کی طرف سے تین تین لاکھ روہے فی کس ریلیف چیک دیے گئے. واضح رہے کہ گولین سیلاب کیوجہ سے تقریبا بیس دن پہلے موری پائین کے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچاتھا. جس کی مقامی لوگوں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے لئے کام کے دوران پانچ افراد دریا میں گر گئے. جس کے نتیجے میں تین ہلاکتیں واقع ہوئیں.اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال نے جائے حادثہ کا دورہ کیا. اور ریسکیو 1122 کی طرف سے دوسرے دن بھی لاش کی تلاش میں خطروں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کی مدد کی تعریف کی