دھ کے روز چترال کے جنوب میں واقع افغانستان کے ساتھ بارڈر پر واقع استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے چوکیوں پر حملہ کیاگ گیا جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) بدھ کے روز چترال کے جنوب میں واقع افغانستان کے ساتھ بارڈر پر واقع استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے چوکیوں پر حملہ کیاگ گیا جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے اپنے دفترمیں میڈیا کو بتایاکہ صبح 5بجے شروع ہونے والی یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے چار جوان شہید اور پانچ جوان زخمی ہوگئے جبکہ ٹی ٹی پی کے نو افراد مارے گئے اور 42زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ دوپہر تک حملہ آؤر وں کے پسپا ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستے نے پوزیشن سنھبال لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں علاقوں میں حالات مکمل طور پر نارمل ہوگئے ہیں۔