صوبے میں گیارہ نئے سیاحتی زونز بنائے جائیں گے،پہلے مرحلے میں سوات، چترال اور مانسہرہ میں جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے، سینئر وزیر عاطف خان

Print Friendly, PDF & Email

سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے بجٹ میں پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
خیبر پختوخوا میں گیارہ نئے مربوط سیاحتی زونز بنائے جائینگے، جہاں سیاحوں کو بین القوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں سوات،چترال اور مانسہرہ میں نئے سیاحتی زونز بنائے جائینگے، اسکے علاوہ پہلے سے موجود سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی جس کے لئے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر برائے سیاحت محمد عاطف خان نے ٹورازم کارپوریشن میں ورلڈ بنک کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان اور ورلڈ بنک کے نمائندے شامل تھے۔اجلاس میں نئے مربوط سیاحتی مقامات اور پہلے سے موجود سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر نے ورلڈ بنک کے نمائندہ وفد کو نئے سیاحتی زونز کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے زونز بین القوامی معیار کے مطابق بناکر سیاحت کو فروغ دیں گے۔پہلے سے موجود سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی حالات خراب ہیں جس کے لئے بجٹ میں پانچ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ورلڈ بنک کے وفد نے سینئر وزیر کو سیاحت کے فروغ کے لئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
۔۔۔۔۔