چترال کے علاقہ گولین میں سیلاب سے تباہ پایپ لاین کی مرمت کے دوران پا ئپ ٹو ٹنے سے دو افراد موقع پر جان بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے علاقہ گولین میں سیلاب سے تباہ پایپ لاین کی مرمت کے دوران پا ئپ ٹو ٹنے سے دو افراد موقع پر جان بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مینے جولائی کی 8 تاریخ کو گو لین میں شدید سیلاب ایا تھا جس سے موری پائین گاوں کی اپ پاشی اور اب نوشی کی پایپ لاینیں مکمل طور پر تباہ ہوئی تھی اور علاقے کے عوام شدید مشکلات میں تھے۔حکومت کی طرف سے تین ہفتے بعد بھی بے حسی اور سرد مہری کی وجہ سے موری پائین گاوں کے عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت ہفتے کے روز پایپ لا ین کی مرمت پر کام شروع کیا اس دوران سینکڑوں فٹ اونچی پہا ڑی پر پایپ لاین بچھاتے ہوئے پایپ کے ٹوٹنے سے گاوں کے تین افراد سینکڑوں فٹ نیچے دریاء گولین میں جا گرے جس کے نتیجے میں عنایت ولد خواجہ اور افسر الدین جان بحق جبکہ و صیی الللہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ہلاک شدہ گان میں عنا یت کی لاش ابھی تک دریاء گولین سے برامد نہ ہو سکی۔صوبا ئی جکومت کی طرف سے گولین کے سیلاب زدگان سے ابھی تک عدم دلچسپی اور تعاون نہ ہونے پر چترال کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔