چترال میں سیاحت اور تجارت کے ترقی کے حوالے سے ایک روزہ سمینارچترال میں سیاحت اور تجارت کے ترقی کے حوالے سے ایک روزہ سمینار

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) چترال میں سیاحت اور تجارت کے ترقی کے حوالے سے ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم حاجی معفرت شاہ نے کہا ہے کہ باہر سے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو چترال میں بہتر سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔تاکہ سیاحوں کے زریعے آنے والی آمدن سے مقامی لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ سیاحوں کو چترال کے خوبصورت وادیوں تک رسائی آسانی سے ہو سکے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے تمام ایونٹس اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔ضلع ناظم نے اس سال آفغانستان سے ملنے والی سرحد دوراہ پاس کو تجارت کے لئے کھلنے کا عندیہ بھی دے دیا۔اُ نہوں نے بزنس کمیونٹی کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ڈاکومنٹیشن رجسٹرڈ کرایا کریں۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کہا کہ سی پیک کے زریعے چترال میں بڑی مثبت تبدیلی آنے والی ہے جس کے لئے یہان کے لوگوں کو خود کو تیار کرنے کی ضروت ہے۔چترال کی مثالی امن اور دلکش حسین نظارے سیاحوں کو دعوت دے رہی ہے۔ یہان سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی برف پوش پہاڑوں سے لے کر سر سبز شاداب باغات تک موجود ہیں۔اُ نہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کے بن جانے کے بعد مقامی تاجروں کو چاہیے کہ وہ اپنی مصنوعات کے لئے پورے پاکستان میں مارکیٹ تلاش کرکے کاروبار کو وسعت دیں۔سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں عسکری