علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 30مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے بتایا کہ بہار2018کے داخلے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تمام پروگرام کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 30مارچ2018تک توسیع کردی ہے۔بغیر کسی اضافی چارجز (لیٹ فیس) کے داخلے فارمز جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ، مستوج، بریپ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو سنٹروں میں دستیاب ہونگے۔ اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائڈ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مذید معلومات کے لئے ویب سائٹ www.aiou.edu.pk اورذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ – 0943-412138 0943-413419

رفیع اللہ خان
ریجنل ڈائریکٹر
علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی چترال