چترال(نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر انجینئر فضل ربی جان نے پارٹی کے دیگر قائدین انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل، سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،چترال ٹاون کے صدرفتح الرحمن لال،جنرل سیکرٹری فخرعالم کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا صوبے میں دوسری بار حکومت کے باوجود چترال ٹاون کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ آج سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شہر میں پینے کے پانی کا مسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ بے روز گاری اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہیے۔ نوجوان در در کی ٹھوکریں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اور شہرمیں جا بجا نالیوں کی شکست و ریخت و کچرے کی وجہ سے چلنا مشکل ہو چکا ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پرتوجہ دے کر چترال کے مسائل حل کرے۔ بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی چترال بھر میں احتجاج کرنے پر مجبورہوگی۔ انجینئر فضل ربی نے چترال کے قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کی کاکردگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا۔ کہ مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چترال کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نمایندگان بھول کر بھی چترال کے مسائل کے بارے میں اسمبلی میں آواز نہیں اٹھاتے۔ انہوں چترال ٹاون کے اندر لنک روڈز کی تعمیر اور بجلی کے پرانے لائنوں کو بہتر بنانے اور اپگریڈ ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔ کہ ٹاون بزنس حب کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس لئے ٹرانسفارمر کی اپگریڈیشن کے بغیر بجلی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کاروباری لوگوں کو میٹر کے حصول میں مشکلات اور اوور بلنگ کی وجہ سے لوگوں کو درپیش پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ کہ فوری طور پر میٹر ریڈر بھرتی کرکے لوگوں کو ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے۔ اور اضافی چارج کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چترال جیسے پسماندہ علاقے موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسی کی بنا پر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہاں اشیا خودونوش اور اشیا صرف کی قیمیتیں شہری علاقوں کے مقابلے میں دگنی اضافہ ہو چکی ہیں۔ فضل ربی جان نے کہا۔ یہ بات قابل افسوس ہے۔ کہ چترال میں ایم ایم اے اور تحریک انصاف سرکاری ملازمتیں بندر بانٹ کر رہی ہیں۔ جبکہ یہ دونوں انصاف اور مساویانہ حقوق کی فراہمی کے دعویدار ہیں۔ انہوں نے لواری ٹنل پر مسافر گاڑیوں کو انتظار پر مجبور کرنے کی پر زور مذمت کی۔اور کہا۔ کہ پسند ناپسند کی بنیاد پر گاڑیوں کوٹنل سے گزرنے کی اجازت دینا اور ڈرائیوروں سے علاقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ اس موقع پر ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد،عالمزیب ایڈوکیٹ اورتجاریونین کے نمائندے نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
- ہومملزم کے قبضے سے 1039 گرام چرس اور 92 گرام آئس برآمد۔چترا ل پولیس
- ہومچترال شہر میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش چترال ایکسپو اختتام پذیر، چترال کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی خواتین کی شرکت
- ہوماحتجاجی جلسہ کے بعد احتجاجیوں نے ڈی سی لویر چترال ہاؤس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک کے لئے دھرنا شروع کردیااور سڑک بھی بلاک کردیا
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومعلاقہ دروش میں نوجوان کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار
- ہومترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترل میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔